ڈیرہ،سام اور کانیگرم میں  پاک فوج کے زیر استعمال  مکانات مالکان کو حوالے 

ڈیرہ،سام اور کانیگرم میں  پاک فوج کے زیر استعمال  مکانات مالکان کو حوالے 

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کمانڈر 55بریگیڈ بریگیڈیئر واجد صبغت اللہ نے سام اور کانیگرم میں پاک فوج کے زیر استعمال تمام مکانات مالکان کے حوالے کر دیئے۔برکی قبائل نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن راہ نجات کے دوران پاک فوج نے درجنوں مکانات میں اپنے دفاتر قائم کئے ہوئے تھے جوکہ گزشتہ روز تمام مکانات انکے مالکان کے حوالے کر دیئے۔برکی قبائل کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمارے مکانات کیساتھ لاکھوں روپے کے قیمتی اشیا بھی ہمیں واپس دے دی ہیں اور انشااللہ جلد ان تمام مکانات کا کرایہ بھی مل جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسمان مانزہ پر ایف سی قلعہ کے قائم ہونے کے بعد پاک فوج اور ایف سی اسمان مانزہ شفٹ ہوچکے ہیں۔ برکی قبائل کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے بعد آج علاقہ میں امن و امان اور  خوشیاں قائم ہوچکی ہیں اور علاقے میں پائیدار امن کا قیام پاک فوج اور ایف سی کے قربانیوں کے بعد ممکن ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سیکورٹی اداروں کا ساتھ دیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر