کراچی، این آئی سی ایچ میں آتشزدگی سے نومولود بچی جاں بحق

        کراچی، این آئی سی ایچ میں آتشزدگی سے نومولود بچی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں بچوں کے ہسپتال نینشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں آتشزدگی سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔این آئی سی ایچ کے ڈاکٹر جمال نے آگ لگنے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انکیوبیٹر میں آکسیجن کی وجہ سے آگ پھیل گئی لیکن عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا۔ڈاکٹر جمال نے بتایا کہ ایک بچی انکیوبیٹر پر موجود تھی جو جھلس کر انتقال کر گئی، انتقال کر جانے والا بچی چار پانچ روز کی تھی جس کی والدہ کا نام اقراء اور وہ کورنگی کے رہائشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ آگ کیسے لگی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این آئی سی ایچ کے انکیوبیٹر میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے انکیوبیٹر میں آتشزدگی کے باعث بچی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بچی کے والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں والدین خاص طور پر والدہ کے درد کو محسوس کر رہا ہوں۔مراد علی شاہ نے این آئی سی ایچ انتظامیہ کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں۔
 نومولود بچی جاں بحق