پشاور، ایرگیشن ایمپلائز کا آبپاشی کے حکام پر الزامات کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ

پشاور، ایرگیشن ایمپلائز کا آبپاشی کے حکام پر الزامات کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ

  



پشاور (سٹی  رپورٹر)خیبر پختونخوا ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن نے مذکورہ تنظیم کا نام استعمال کرکے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام پر الزامات لگانے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی قیادت خیبر پختونخوا ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن کے صدر اجمل خان‘ جنرل سیکرٹری ربنواز خٹک‘ صداقت علی اور محمد اکرام سمیت دیگر کر رہے تھے جن کا کہنا تھا کہ محمد نبی، شفیع اللہ اور عمر شید نامی افراد نے مذکورہ تنظیم کا نام استعمال کرکے محکمہ آبپاشی ملاکنڈ کے افسران اور اہلکاروں پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے جس کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مذکورہ افراد کیخلاف کارروائی کیلئے انہوں  نے محکمے کو درخواستیں بھی دیں لیکن ابھی تک کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا‘ سیکرٹری ایریگیشن‘ چیف انجینئر ایریگیشن نارتھ‘ ایس ای مردان سرکل اور ڈی سی ملاکنڈ سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں شفاف تحقیقات کرکے افسران کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ورنہ شدید احتجاج کرینگے جس کی ذمہ داری محکمہ آبپاشی کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...