متنی بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن 250 کلو پولی تھین بیگز برآمد

      متنی بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن 250 کلو پولی تھین بیگز برآمد

  



پشاور(سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرٹاؤن فوراحسان اللہ خان کی ہدایت پرمتنی بازارمیں عارضی اورپختہ تجاوزات کومسمارکرتے ہوئے 250کلوگرام پولی تھین بیگز تحویل میں لے لئے گئے ہیں،جبکہ متعددافرادپربھاری جرمانہ بھی عائد کیاگیاہے،تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹرٹاؤن فوراحسان اللہ خان کوشکایات موصول ہوئیں کہ متنی بازاراورملحقہ علاقوں میں تجاوزات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے،جس کانوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ڈیمالیشنگ سپرٹینڈنٹ میاں سہیل احمدکوفوری کارروائی کی ہدایت کی،جنہوں نے ریگولیشن برانچ کے اہلکاروں اوربھاری مشینری کے ہمراہ متنی اورملحقہ علاقوں میں آٹھ پختہ اورڈیڑھ درجن کے قریب عارضی تجاوزات کومسمارکردیا،کارروائی کے دوران اڑھائی سوکلوممنوعہ پولیتھین بیگزبھی تحویل میں لے لئے گئے،صفائی کی ابترصورتحال پرقانون کی خلاف ورزی پربھاری جرمانہ بھی عائد کیاگیا،ایڈمنسٹریٹرٹاؤن فوراحسان اللہ نے آپریشن پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے ریگولیشن برانچ کو روزانہ کی بنیادوں پرکارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...