بنک آفیسر کو ترقی نہ دینے پر بنک آف پنجاب سے جواب طلب
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے 25سال سے ملازمت کرنے والے افسرکو ترقی نہ دینے پر بنک آف پنجاب کی انتظامیہ کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس عبدالشکورپرمشتمل دورکنی بنچ نے عدنان نامی شہری کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پردرخواست گذارنے خوددلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ وہ گذشتہ پچیس سالوں سے بنک آف پنجاب میں ملازمت کررہا ہے اوراتنے عرصہ میں اسے صرف گریڈٹودیاگیاہے جبکہ اس سے جونیئرافسرجن کواس نے خودٹریننگ دی ہے ایگزیکٹووائس پریذیڈنٹ اوروائس پریذیڈنٹ کے عہدوں پر پہنچ گئے ہیں جبکہ وہ 1995ء میں بھرتی ہواتھااوراب وہ گریڈٹوکاملازم ہے جبکہ اس کی ریٹائرمنٹ کی عمربھی پوری ہونے کے قریب ہے لہذااسے ترقی دینے کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے بنک آف پنجاب انتظامیہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا۔