مسروقہ موٹر سائیکل ریسور گرفتار  تین عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

مسروقہ موٹر سائیکل ریسور گرفتار  تین عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مسروقہ موٹر سائیکل خریدنے والے ریسور کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جس نے مسروقہ موٹر سائیکل خریدنے کے بعد چیسز نمبرات تبدیل کر کے فروخت  کا بھی انکشاف کیا، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں جس سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی سلمان گل ولد نذیر گل سکنہ فیز ون حیات آباد نے تھانہ حیات آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس سے کسی نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کر لی ہے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ تصور اقبال نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر اور ایس ایچ او حیات آباد احمد اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کر نے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے تفتیش کے دوران موٹر سائیکل سنیچر گروہ کے اہم ملزم اور مسروقہ موٹر سائیکل ریسیور علی خان ولد سید رحمان سکنہ شاکس جمرود کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، جس نے بتدائی تفتیش کے دوران مسروقہ موٹر سائیکل اونے پونے داموں خرید کر چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد فروخت کرنے کا انکشاف کیا جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہیں، ملزم نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی حیات آباد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر