حکومت صوبے میں صنعتی ترقی کیلئے نئی صنعتی پالیسی لا رہی ہے،عبدالکریم

حکومت صوبے میں صنعتی ترقی کیلئے نئی صنعتی پالیسی لا رہی ہے،عبدالکریم

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے نئی صنعتی پالیسی سنگ میل ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے صوبے کے لیے صنعتی پالیسی 2020 کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری صنعت و حرفت عامر لطیف کے علاوہ سرحد چیمبرآف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ حسن دا وربٹ نے نئی صنعتی پالیسی 2020 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ نئی پالیسی میں کوشش کی گئی ہے کہ سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ آسانی اور مختلف مرات دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ معاون خصوصی نے نئی صنعتی پالیسی میں ضم شدہ اضلاع اور کاٹیج انڈسٹری کی ترقی اور فروغ دینے پر زور دیا اور ہدایت کی کہ نئی صنعتی پالیسی کیلئے سرمایہ کاروں کی سفارشات کی روشنی میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے اور صوبے میں بند یونٹوں کی بحالی کے ساتھ نئی صنعتی زون قائم کرنے کی ہدایت کی۔اور یہ یقین دلایا کہ نئی پالیسی کے لانے کے بعد صوبے میں صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہو جائے گی اور صوبے میں سرمایا کاری کے روشن امکانات پیدا ہونگے معاون خصوصی نے بورڈ آف انوسٹمنٹ اور اس کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ نئی پالیسی کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ختمی شکل دی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...