ٹانک میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،لاکھوں مالیت کی 18 کلو چرس برآمد

ٹانک میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،لاکھوں مالیت کی 18 کلو چرس برآمد

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی) سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران تھانہ مرید اکبر شہیدپولیس کا مخبر کی اطلاع پر گاؤں دبک کلی میں گھر پر چھاپہ 12لاکھ روپے مالیت کی 18کلو چرس برآمد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھانہ مرید اکبر شہید میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر دراز بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی پولیس سربراہ عارف خان کی ہدایت پر مذکورہ تھانہ کی پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں مصروف تھی کہ اس دوران مخبر کی اطلاع پر گاؤں دبک کلی میں منشیات فروش کے گھر میں منشیات کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر تھانہ مرید اکبر شہید کے ایس ایچ او نصیب الرحمن اور ایڈیشنل ایس ایچ او شاہ ولی خان کی قیادت میں پولیس پارٹی نے ولی الرحمن نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا تو گھر میں موجود فریج میں چھپائی گئی 18کلو 200گرام چرس جبکہ 500گرام افیون موقع پر برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا انہوں نے کہا کہ ٹانک پولیس نے ڈی آئی جی اور ڈی پی او کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہوا ہے تاکہ علاقہ کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے منشیات ایک ناسور ہے اور اس کاوربار میں ملوث افراد ہمارے آنے والی نسلوں کے لئے تباہی کا باعث بن رہے ہیں جو کسی بھی صورت میں معافی کے قابل نہیں ہیں معاشرے کو منشیات کے ذریعے تباہ کرنے والے افراد کو پولیس کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑے گی اوران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ مذکورہ مقدمہ میں مطلوب ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائیگا 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...