تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا،خلیق الزمان
پشاور(سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج پشاور میں ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیاجس میں صوبائی مشیر تعلیم خلیق الزمان مہمان خصوصی تھے تقریب میں ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن پروفیسر عبدالوہاب، اے ڈی محمدروز، ڈی جی کامرس،گورنمنٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر شریف گل،ڈائریکٹر کیو ای سی، صدر کپلا عبدالحمید آفریدی.گورنمنٹ باچا خان گرلز ڈگری کالج کے پرنسپل آسیہ ستار۔سٹی گرلز کالج کی ہرنسپل شاہین عمر، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی، تقریب میں 46مردو خواتین کالجز کے پرنسپلز بھی طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھے، اس موقع پر صوبہ بھر سے مختلف بورڈز اور جامعات میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے 86طلبہ و طالبات میں بالتریب 30ہزار، 20ہزار اور 15ہزار روپے نقد انعامات کے ساتھ تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے جبکہ باچا خان گرلز ڈگری کالج کے پرنسپل ٓسیہ ستار سمیت دیگر پرنسپلز کو اعزازی شیلڈ دی گئیں اس موقع پر مہمان خصوصی میاں خلیق الرحمن نے معیار تعلیم کو آگے بڑھانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے محکمہ اعلی تعلیم میاں خلیق الرحمن نے کہا ہے کہ محکمہ اعلی تعلیم میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اصلاحات کا عمل شروع کرکے محکمے کو نئی جہت سے ہمکنار کریں گے۔اعلی تعلیم میں نتائج بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔سرکاری کالجز کو درپیش مشکلات اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔سزا اور جزا کے جاری عمل کو اور شفاف بنانے کی کوشش کی جائیگی۔ اساتذہ اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ انفرادی سوچ کی نسبت اجتماعی سوچ کو ترجیح دیں۔