بٹ خیلہ،ایک درجن سے زائد سرکاری دفاتر کرایہ کی عمارتوں میں

بٹ خیلہ،ایک درجن سے زائد سرکاری دفاتر کرایہ کی عمارتوں میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ضلع ملاکنڈمیں ایک درجن سے زائدسرکاری دفاترکرایہ کے بلڈنگ میں حکومت کوسالانہ کروڑوں روپے کانقصان تبدیلی کے دعویدارحکمران نوٹس لیں۔عوامی حلقوں کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ میں اس وقت ایک درجن سے زائدمختلف سرکاری اداروں کے دفاترکرایہ کے بلڈنگ میں ہیں جن میں محکمہ وائلدلائف،محکمہ ایکسائز،محکمہ واپڈا،محکمہ پاسپورٹ،محکمہ ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ڈاکخانہ،گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج،محکمہ نادرا،محکمہ سوئی گیس،محکمہ لیبر،محکمہ الیکشن کمیشن،محکمہ پاپولیشن،محکمہ ریونیووغیرہ شامل ہیں۔سرکاری بلڈنگ کرایہ کے بلڈنگ میں ہونے کی وجہ سے حکومت سالانہ کروڑوں روپے اداکرنے پرمجبورہیں حالانکہ بٹ خیلہ میں مین جی ٹی روڈ پروولن سنٹرکابلڈنگ موجودہ ہیں جس پرمذکورہ محکموں کے دفاتربااسانی کے ساتھ تعمیرہوسکتی ہے۔علاقے کے عوامی حلقوں نے تبدیلی کے دعویدارحکمرانوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ قومی دولت جوفضول خرچ کرنے سے گریزکیاجائے۔