پولیس غازیوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،سجاد خان

پولیس غازیوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،سجاد خان

  



مردان (بیورورپورٹ)ملک و قوم کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے محکمہ پولیس کے جانثار شہداء کے ورثاء اور جانباز غازیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شہداء پولیس کے ورثاء ہماری فیملی کا حصہ ہیں انکی ہر قسم مدد و معاونت کرنا ہماری اولین فرائض میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سجاد خان نے مردان پولیس کے شہیدوں کے ورثاء اور جانباز غازیوں کیلئے منعقدہ دربار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ڈی پی او نے یادگارشہداء پر سلامی پیش کی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، منعقدہ دربار میں شہداء پولیس کے ورثاء اور حاضر سروس غازیوں نے اپنے مسائل و مشکلات سے ضلعی پولیس سربراہ کو آگاہ کیا جن میں سے متعدد مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے گئے، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شکیل خان، سماجی و فلاحی شخصیت منظور حسین اور دیگر پولیس افسران سمیت میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، منعقدہ دربار میں بدست ڈی پی او سجاد خان السعودیہ واشنگ صرف کاٹلنگ اور ضلعی پولیس کی جانب سے مردان پولیس کے غازیوں میں نقد رقوم اورشہداء کے ورثاء میں گھریلوں اشیاء کے پیکجز تقسیم کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر