پشاور،پولیس کی کارروائی لاکھوں مالیت کی غیر ملکی اشیاء برآمد

  پشاور،پولیس کی کارروائی لاکھوں مالیت کی غیر ملکی اشیاء برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس تھانہ متھرا نے مختلف اشیاء سمگل کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہے،خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی اشیا ء کو برآمد کئے گئے ہیں، غیر ملکی اشیاء کو سوزوکی پک اپ کے ذریعے سمگل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ متھرا پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پجگی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران غیر ملکی سامان برآمد کر لیا، برآمد کیا گیا تمام اشیاء کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں جن کو کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق ایس پی رورل علی بن طارق کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت غیر ملکی اشیا ء کی سمگلنگ میں ملوث افراد بھاری مقدار میں غیر ملکی اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے، اطلاع ملتے ہی شہر کے تمام اہم مقامات پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی جس کے دوران ڈی ایس پی رحیم حسین خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا راضی خان پجگی روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک سوزوکی پک اپ کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں غیر ملکی سیگریٹ،جائے اور دیگر غیر ملکی پراڈکٹ برآمد کر لئے گئے، برآمد کیا جانے والے اشیاء کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جن کو قانونی کارروائی کی خاطر کسٹم انسپکٹر سہیل کو حوالے کرکے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر