پشاور،بدقماش عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،186گرفتار

  پشاور،بدقماش عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،186گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور امن و مان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ٹاؤن،حیات آباد اور پشتخرہ کی حدود میں مجموعی طور پر 186 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1177گرام آئس،34کلو گرام چرس،دو کلو گرام ہیروئن،88بوتل شراب،15عدد پستول،تین عدد کلاشنکوف اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس برآمد کر لی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے چالان عدالت کر چکے ہیں تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں پشاور پولیس نے کامیاب کاروائیاں کی ہے جس کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے دوران اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر اور ڈ ی ایس پی ٹاؤن مختیار علی خان کی سربراہی میں تھانہ حیات آباد، تھانہ پشتخرہ اور تھانہ ٹاؤن کی حدود میں گرشتہ چند دنوں میں ہونے والی کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 186 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1177گرام آئس،34کلو گرام چرس،دو کلو گرام ہیروئن،88بوتل شراب،15عدد پستول،تین عدد کلاشنکوف اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس برآمد کر لی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے چالان عدالت کر چکے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...