ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کی نئی کابینہ تشکیل،ولید خان مروت صدر منتخب

ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کی نئی کابینہ تشکیل،ولید خان مروت صدر منتخب

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی‘ ولید خان مروت صدرجبکہ خلیل حیدرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے‘اس سلسلے میں گزشتہ روزایک انتخابی اجلاس منعقدہواجس میں سابق کابینہ کے عہدیداروں نے گزشتہ سال کی کارکردگی اجلاس میں پیش کی انتخابات سینئر صحافی حافظ منہاج الدین مروت کی زیرنگرانی میں ہوئے اجلاس میں جنرل باڈی نے متفقہ طور پر برائے سال 2020کے لئے نئی کابینہ تشکیل دیتے ہو ئے ولید خان مروت کو صدرجبکہ خلیل حیدرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے صدراورجنرل سیکرٹری نے باہمی مشاورت سے دیگرکابینہ کے لئے حافظ منہاج الدین چیئرمین،فریداللہ خان جائنٹ سیکرٹری،یاسرخان نائب صدر،شریف اللہ فنانس سیکرٹری اورشاکر پریس سیکرٹری منتخب کرلئے،واضح رہے کہ نومنتخب کابینہ نے دو نئے صحافیوں کورکنیت دیدی‘نومنتخب کابینہ کے عہدیداروں نے صحافی برادری کی طرف سے اعتمادکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کے اعتمادکوکبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ اُن کی اُمنگوں پرپورااُترنے کی کوشش کریں گے اُنہوں نے کہاکہ لکی مروت کے صحافی برادری کودرپیش مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر