ڈیرہ،رشتہ تنازعہ،مخالفین کا نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد

  ڈیرہ،رشتہ تنازعہ،مخالفین کا نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی کی حدود اسلامیہ سکول کرکٹ گراؤنڈ میں رشتے کے تنازعہ پر مخالفین کانوجوان کو برہنہ کرکے تشدد،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،ملزمان کی زخمی نوجوان کوچھت سے نیچے پھیکنے کی کوشش، پولیس وک دیکھ کر ملزمان فرار، ڈی پی او ڈیرہ کا واقعہ کا فوری نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کیلئے تیں ٹیمیں تشکیل، 8ملزمان کو پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود اسلامیہ ہائیر سکینڈری سکول کے گراؤنڈ میں گزشتہ روز کرکٹ میچ کے دوران ملزمان شاہد ولد نامعلوم،خرم ولد نامعلوم، گوری ولد نامعلوم، ذیشان ولد نامعلوم اور ملزم ابرار ولد نامعلوم سمیت دیگر نامعلوم15سے20افرادنے احمد ندیم ولد رانا عطاء اللہ راجپوت سکنہ بنگلہ نمبر 4پولی ٹیکنیکل کالج ڈیرہ کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ کرکٹ میچ کھیلنے آیا ہوا تھا، زخمی نوجوان کے مطابق ملزمان نے اسے زدوکوب کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے گراؤنڈ میں گھمایا، اس اثناء میں ملزمان نے زخمی نوجوان کو چھت سے نیچے پھیکنے کی کوشش کی تاہم ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال کو بروقت اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی نوجوان کے مطابق ان کا ملزمان سے رشتے کا تنازعہ ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور برہنہ کرنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیکر انہیں ملزمان کی دو گھنٹے میں گرفتاری کا ٹاسک سونپا جس پر پولیس نے مختلف علاقوں چھاپے مار کر 8ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...