ڈیرہ،وائرنگ شارٹ سرکٹ سے گاڑی خاکستر،لاکھوں کا نقصان
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ یونیورسٹی کی حدودقریشی موڑ کے قریب شارٹ سرکٹ سے گاڑی کو آگ لگ گئی، گاڑی جل کر خاکستر، تاہم گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدودقریشی موڑ کے قریب ٹوڈی موٹر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے دوران گاڑی میں سوار افراد نے فوری طور پر گاڑی سے نکل کر جان بچائی، ذرائع کے مطابق گاڑی میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے بارعث ہوئی، آتشزدگی سے گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔