وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فائیو جی پاکستان پلان کمیٹی قائم کردی

  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فائیو جی پاکستان پلان کمیٹی قائم کردی

  



 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فائیو جی پاکستان پلان کمیٹی قائم کردی،فائیو جی پلان کمیٹی پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی پر روڈ میپ تیار کرے گی،کمیٹی میں وزارت ائی ٹی، پی ٹی اے، فریکونسی ایلوکیشن بورڈ اراکین شامل ہے، وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم ٹاسک فورس،کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،کمیٹی میں شعبہ تعلیم، موبائل آپریٹرز اور ٹیلی کام سیکٹر کے اراکین بھی حصہ ہونگے،فائیو پلان کمیٹی فائیو جی سپکٹرم مینجمنٹ، ٹیلی کام انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور ٹیلی کام ریگولیشن پر سفارشات مرتب کرے گی،کمیٹی فائیو جی ٹیکنالوجی کے حیاتیاتی اثراتی پر بھی اپنے سفارشات دے گی،کمیٹی فائیو جی ٹیکنالوجی کی پاکستان میں تیاری کے حوالے سے مکمل لائحہ تیار کرے گی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...