چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد  عوام کے مسائل کی نشاندہی

چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد  عوام کے مسائل کی نشاندہی

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے جمعرات کے روز چمکنی پشاور میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل سے اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا،ڈپٹی کمشنر پشاور اصغر علی سرکاری محکموں کے افسران، سابقہ بلدیاتی نمائندوں،عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری میں علاقے کے عوام نے اجتماعی اور انفرادی مسائل کی نشاندہی کی جن میں صحت و تعلیم،سپورٹس،گیس وبجلی، لوڈشیڈنگ،صفائی ستھرائی، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، گلی کوچوں کی پختگی، مہنگائی اور بے روزگاری وغیرہ کے مسائل شامل تھے صوبائی وزراء نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل و مشکلات کے حل کے حوالے سے کہا کہ ہمیں موجودہ مہنگائی کی لہر کا بخوبی احساس ہے جس میں خاطر خواہ کمی لانے کے لیے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے نمایاں اثرات جلد ہی عوام محسوس کریں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں دہشتگردی سے مساجد، سکولز، کالجز،حجرے، بازار، حتیٰ کہ جنازہ گاہیں بھی محفوظ نہیں تھیں مگر آج اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں امن و امان ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی عوام دوست جماعت ہے جو عوامی حقوق کے تحفظ اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر نظام متعارف کرایا ہے صفائی و ستھرائی اور نکا سی آب کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے چمکنی،پھندو اور دیگر علاقوں کی حالت میں بہتری آئے گی انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں اور سماج دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈوں میں ہرگز نہ آئے صوبائی وزراء نے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کی من وعن پیروی کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل حل کریں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو بعض مسائل موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...