صوابی میں ڈی سی شاہد  محمود کا جیل کا اچانک دورہ

صوابی میں ڈی سی شاہد  محمود کا جیل کا اچانک دورہ

  



صوابی(بیورورپورٹ)ڈی سی صوابی شاہد محمود نے صوابی جیل کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع انہوں نے قیدیوں کے ساتھ فرداً فرداً مل کر ان سے ان کے مسائل پوچھے اور موقع پر حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے انہوں نے جیل کے اندر قیدیوں کے لئے تیار کئے جانے والے کھانے کو بھی چیک کیا۔ڈی سی صوابی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو تمام سہولیات دی جائے اور ان کے جائز مطالبات کے حل کے لئے کوئی کثر اُٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے قیدیوں کو یقین دلایا کہ ان کے جو مسائل ہے وہ حل کرینگے جیل حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...