صوابی میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،4 گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت کی پیش نظر میں منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہیں۔موت کے سوداگروں کے خلاف عملی کاروائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں نو تعینات ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے چار بدنام زمانہ منشیات فروش روح الامین سکنہ صوابی،عالمگیر سکنہ مانیری بالا گاڑ،نورالسلام سکنہ شیخ جانہ کو گرفتار کرکے قبضے سے مجموعی طور 10706گرام چرس برآمد کیے گئے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی صوابی جانزاہ خان اور ایس ایچ او صوابی فاروق خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں مطلوب ملزمان کے قبضہ سے 10706 گرام چرس، برآمد کرکے گرفتار کیے گئے۔ملزمان نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنا کر تباہ کرنے میں مصروف تھے۔