صوابی اور چھوٹا لاہور میں جمعرات کے روز وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ

صوابی اور چھوٹا لاہور میں جمعرات کے روز وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) صوابی اور چھوٹا لاہور میں جمعرات کے روز وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ کیا۔ صدر لاہور بار ایسو سی ایشن تنویر شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عجیب بات تو یہ ہے کہ ایک طرف صوبائی اسمبلی نے عجلت میں مفاد عامہ کے خلاف ضابطہ دیوانی میں ترامیم منظور کیں، دوسری طرف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ترامیم اوپر سے آئیں ہیں اور ہم نے محض منظوری دی۔ اور دوسری طرف منشیات کے قوانین میں بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قانون سازی کر کے عوام سے ضمانت کا حق چھینا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی سستے اور فوری انصاف پہنچانے کے خلاف نہیں لیکن قوانین میں ایسی ترامیم سے عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوشش کو وکلاء برادری ناکام بنا دیں گے۔ کنونشن میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد شاہ صاحب نے صوبہ بھر میں کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کیا جسکا باضابطہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔