وزیراعظم عمران خان کل اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کرینگے: شیخ رشید احمد

وزیراعظم عمران خان کل اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کرینگے: شیخ رشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی  رپورٹرر)یلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کر رہے ہیں، ڈرائی پورٹ کے افتتاح سے خیبر پختونخوا کے کاروباری طبقے  کو بہت فائدہ  ہوگا،ریلوے ریسٹ ہاوس پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے پر 51کروڑ روپے لاگت آئی ہے، اور  اضاخیل ڈرائی پورٹ کاقیام سرحد چیمبر آف کامرس کا دیرینہ مطالبہ تھا،انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی غرض سے اس سال ایک نئی ٹرین سروس چلانے جارہی ہے،اور نئی سروس ممکنہ طور.پر پشاور یا مردان سے چلائی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تک ریلوے ٹریک کو جلال آباد تک پہنچانا چاہتی ہے، جس کے لئے لوئی شلمان کے راستے  نئی ٹریک بچھائی جائیگی۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات کے بدولت گزشتہ سال ایک کروڑ نئے پسنجر ریلوے سسٹم میں شامل ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے 65سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے ریلوے  کرائیوں میں 50فیصد رعایت دے رہی ہے جبکہ 75سال کی عمر کے بزرگوں کے لئے 4 مرتبہ ریلوے میں مفت سفر کی سہولت فراہم کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل  ون کا فیصلہ بہت جلد ہونے جارہا ہے، اس منصوبے سے ایک لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔سیاسی صورتحال کا زکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت ایران،امریکہ کشیدگی عروج پر ہے جبکہ بھارت میں شہریت بل کے خلاف طلبا سڑکوں پر ہیں،؛ایک ایسے وقت میں ملکی کی سیاسی جماعتیں دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرمی چیف کے ایکسٹینشن بل کی منظوری میں اپنا حصہ ڈال چکے ہیں۔انہوں نے کہا میں نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ اپوزیشن  اس بل کی حمایت کریگی، انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دسمبر گزر چکا، جبکہ عمران خان کی حکومت 5سال پورے کریگی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ان کے دوست ہیں ک، اور وہ اپنے دوست کے خلاف کوئی بات نہیں کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کا ہنر جانتے ہیں۔