سرائے نورنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تھانہ گمبیلاکی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی اہلکارکوقتل کردیا اس سلسلے میں تھانہ گمبیلاپولیس نے میڈیاکوبتایاکہ کفایت اللہ ولدملک یعقوب خان سکنہ حرامہ تالانے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنی موٹرکارمیں گھر سے سرائے گمبیلاروانہ ہواکافی دھندتھاجب نزد آزادخیل موڑگلی پہنچاتوفائرنگ کی آواز سنی کہ اس دوران شاکر اللہ ولدعنایت اللہ گلی میں زخمی حالت میں دیکھئے میں نے ان کوموٹرکارمیں ڈال کرکے طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال روانہ کیا میں نے ان سے پوچھا کہ کس نے آپ پر فائرنگ کی توانہوں نے زخمی حالت میں کہاکہ نامعلوم افراد نے مجھ پر فائرنگ کی ہے تاہم انہوں نے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق مدعی نے بتایاکہ مقتول ایف سی کا ملازم ہے اورشبقدرمیں تعینات تھا آج وہ ڈیوٹی کے لئے واپس جارہاتھامدعی نے مزیدبتایاکہ مقتول کاکسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں توپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔