تھانوں کی سطح پر انکوائریاں جلد از جلد مکمل کر کے سائلین کو انصاف فراہم کیا جائے: ملک اعجاز

تھانوں کی سطح پر انکوائریاں جلد از جلد مکمل کر کے سائلین کو انصاف فراہم کیا ...

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ ملک اعجاز نے اپنے دفتر میں موجودہ حالات اور اعلیٰ افسران کی جانب سے جاری شدہ احکامات کی پیش نظر ایک ایمرجنسی میٹنگ منعقد کی جسمیں ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام پیر سید، سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیراب گل اور ریڈر ٹو ڈی پی او اکرام شاہ نے شرکت کی میٹنگ میں افسران بالا کی طرف سے جاری شدہ احکامات پر عمل درآمد کرنے کے علاؤہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا ضلعی پولیس سربراہ نے میٹنگ میں شرکاء کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنے، اس ناسور کو ختم کرنے اور نئے حکمت عملی کے تحت کاروائی شروع کرنے کی ہدایت ہوئی قبضہ مافیا کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ضلعی پولیس سربراہ ملک اعجاز نے ضلع کے داخلہ اور خارجی راستوں پر نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال، چیکنگ اور تھانہ جات میں بھی موثر انداز میں اس کی مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کر دی میٹنگ میں ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ ضلع کے ریکارڈ پر موجود شیڈول فورتھ اشخاص کی ازسرنوع جائزہ لیا جائے اور انکی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی رکھیں انہوں نے کہا کہ محکمہ فارسٹ جب بھی قانونی اور صحیح کام کرتے ہے تو ان کو مکمل سپورٹ کرے کیونکہ ہمارے ہرے بھرے جنگلات ختم ہونے کی طرف جا رہے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے تمام پولیس افسران پر زور دیا کہ کرایہ داروں کے متعلق ازسرنوع جائزہ لینا اور از روئے قانون کاروائی کرنا اور اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں کی چیکنگ کو یقینی بنانا اور سوئپ سیکورٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کرنا میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس افسر ملک اعجاز نے ایس ڈی پی او بشام پیر سید کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فارنر کیساتھ اچھا رویہ رکھا جائے ان کو کسی صورت تنگ نہیں کرنا ان کی تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے واضح کر دیا کہ محکمہ پولیس میں بدنام،کرپٹ اور سفارشی لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ان کے متعلق خفیہ ٹیمیں کام کر رہی ہے ان کو محکمہ سے جلد فارغ کیا جائے گا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان کو ٹاسک حوالہ کر دیا کہ آئے روز روڈ ایکسیڈنٹ میں اضافہ ہونے کیساتھ ساتھ اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے لہٰذا کم سن موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے اور پٹرول پمپ مالکان کو نوٹس ایشو کیا گیا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل ڈرائیوروں کو تیل نہیں ڈالا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک نظام کو منظم کرنا چاہئے اور یہاں کے روڈ بہت تنگ ہے لہٰذا بازار صدور انجمن تاجران کیساتھ میٹنگ کریں اور بازار میں پارکنگ نہیں ہونا چاہئے تاکہ دیگر راہگیروں کو تکلیف نہ ہوں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے مزید کہا کہ تھانوں کی سطح پر انکوائریاں جلد از جلد مکمل کرکے سائلین کو انصاف فراہم کیا جائے دو یا دو سے زیادہ مرتبہ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر