وزیر اعظم عمران خان کے ڈرائی پورٹ کے افتتاحی تقریب کی سیکورٹی انتظامات

وزیر اعظم عمران خان کے ڈرائی پورٹ کے افتتاحی تقریب کی سیکورٹی انتظامات

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ڈرائی پورٹ اضاخیل کے افتتاح کے حوالے سیکیورٹی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات۔ڈی آئی جی مرادن شیر اکبر خان نے ہمراہ ڈی سی نو شہرہ شاہد علی خان کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہارآج 10 جنوری برو ز جمعہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ڈرائی پورٹ اضاخیل کے افتتاح کے حوالے سیکیورٹی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں۔ڈی آئی جی مرادن شیر اکبر خان نے ہمراہ ڈی سی نو شہرہ شاہد علی خان نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر دوسرے افسران بھی اُنکے ہمراہ تھے ڈی آئی جی مرادن شیر اکبر خان نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ضلعی پولیس کیساتھ ریلوے پولیس کے جوان بھی ڈیوٹی کے لیے تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ڈرائی پورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں اور اہم مقامات پر پولیس سپیشل ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی۔ مختلف مقامات پر CCTV کیمرے نصب کر دئیے گئے جبکہ قریبی عمارتوں کیے چھتوں پولیس سنائپرز بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ اور حساس سکینر سے لیس پولیس جوانوں کیساتھ ساتھ سادہ لباس میں بھی اہلکارتعینات کردئے گئے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ اضاخیل ڈرائی پورٹ کے پرُامن افتتاح کیلئے نوشہرہ پولیس اپنے پورے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر