مکڈونلڈ ز اور پشاور زلمی اس دہائی کی بہترین ٹیم

مکڈونلڈ ز اور پشاور زلمی اس دہائی کی بہترین ٹیم

  



لاہور (پ ر) مکڈونلڈز پاکستان اور پشاور زلمی کی انتظامیہ نے گزشتہ دنوں لاہور میں باہمی معاہدے پردستخط کئے۔ مکڈونلڈز اور پشاور زلمی کے درمیان شراکت داری کا یہ مسلسل تیسرا سال ہے اورپی ایس ایل سیزن۔5،جس کے سب شدت سے منتظر ہیں، کے حوالے سے بھی مکڈونلڈز اور پشاور زلمی کی شراکت داری کا یہ سلسلہ جاری ہے۔معاہدے پر دستخط کی اس تقریب میں مکڈونلڈز پاکستان کی نمائندگی ڈائیریکٹرمارکیٹنگ،رضا علی نے کی جبکہ پشاور زلمی کی نمائندگی CEOجاوید آفریدی نے کی۔مکڈونلڈزاس ٹیم کااہم اسپانسر ہے اور اس کا لوگو کھلاڑیوں کی Playing کٹ پر آویزں ہوگا۔اس موقع پر زندگی کو ہمہ وقت فعال انداز میں گزارنے کے نظریے کے حامل ہیں،رضا علی نے کہاکہ"ہم اس قسم کے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھرپور معاونت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ مکڈونلڈزکا یہ یقین ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں معاشرے پرانتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اسپورٹس سے ہمیں روزمرہ زندگی میں درپیش ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے اورہم پہلے سے کچھ بڑھ کر کرنا شروع کردیتے ہیں۔اس کے ذریعے ایک دوستانہ اور ٹیم اسپرٹ کی سوچ پیدا ہوتی ہے، جو ایک ترقی یافتہ پاکستان کے لیے لوگوں کو ایک مستحکم ا ور زیادہ متحد معاشرے کے طور پر ابھرنے میں مدد کرتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...