ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 65 پاکستانی ملک بدر

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 65 پاکستانی ملک بدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں موجود 65 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا ہے جو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تو امیگریشن حکام نے ان کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔امیگریشن حکام نے ترکی سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کی جانچ پڑتال کرکے ان میں سے 38 مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔تاہم 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملک بدر