خطے کے اہم ممالک کے ہم منصوبوں کیساتھ رابطے جاری، دنیا نے مشرق و سطیٰ صورتحال پر پاکستان کے موقف کو سراہا: شاہ محمود قریشی 

   خطے کے اہم ممالک کے ہم منصوبوں کیساتھ رابطے جاری، دنیا نے مشرق و سطیٰ ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،نیوزایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیاہے، ہم نے واضح کر دیا پاک سرزمین کسی ہمسایہ ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کے زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خار جہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی اور کمیٹی کو مشرق وسطیٰ و مقبوضہ کشمیر سمیت اہم سفارتی امور پر بریفنگ دی۔انکاکا کہنا تھا ایران امریکہ کشیدگی کم کروانے کیلئے روابط جا ر ی ہیں اور خطے کے اہم ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کر رہا ہوں۔ خدانخواستہ صورتحال کشیدہ ہوتی ہے تو اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے اور افغان امن عمل بھی متا ثر ہو سکتا ہے۔ بھارت نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی۔ یہ قوانین "ہندو رشٹرا" منصوبے اور سوچ کی ایک کڑی ہے، یہ وہ ہندوتوا سوچ ہے جسے مودی سرکار ہندوستان میں مسلط کرنا چاہتی ہے۔ ان قوانین کیخلاف سیکولر سوچ کے حامل ہندوستانی سراپا احتجاج ہیں۔ او آئی سی کی طرف سے بھی بھارتی امتیازی قوانین کیخلا ف ردعمل سامنے آ چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ ملائیشیا کا دورہ کریں گے جبکہ ترک صدر بھی فروری میں پاکستان آئیں گے۔ قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں قائم نئے قونصلر ہال کا افتتاح کیا،نئے ہال کے قیام کا مقصد قونصلر سیکشن میں دستاویز ا ت کی تصدیق کیلئے آنیوالوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے کیا گیا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں، قونصلر سیکشن میں تشر یف لانیوالے افراد کی روزافزوں بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظراس نئی بلڈنگ میں ٹوکن جاری کرنیوالی ایک نئی مشین کی تنصیب کر دی گئی ہے تاکہ سائلین کے قیمتی وقت کو بچایا جا سکے اور انہیں مطلوبہ سہولت بغیر وقت ضائع کئے میسر آ سکے،قونصلر سیکشن کے باہر معذور افراد کیلئے خصوصی "ویل چیئر ریمپ "بنایا گیا ہے،مجھے خوشی ہے وزارت خارجہ کے افسران پوری تندہی اور خلوص نیت کیساتھ، اپنی پیشہ وارانہ خدما ت سر انجام دے رہے ہیں۔ نئے قونصلر ہال کے افتتاح کے موقع پر سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکر یٹری معظم احمد خان، ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے،اس نئے ہال کے قیام کا مقصد قونصلر سیکشن میں دستاویزات کی تصدیق کیلئے آنیوالوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے،قونصلر ہال کے باہر خصوصی"انتظار گاہ"بنایا گیاہے تاکہ سائلین یہاں بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کر سکیں۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری خارجہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ اول


loading...