پاکستان کی شرح نمو کم ہو کر 2.4 ہوگئی،عالمی بینک

پاکستان کی شرح نمو کم ہو کر 2.4 ہوگئی،عالمی بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے سخت مانیٹری پالیسی اور مالی استحکام کے ساتھ بیرونی عناصر کے تسلسل کے باعث موجودہ مالی سال اور آئندہ 2 سالوں کے لیے پاکستان کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق عالمی اقتصادی امکانات2020‘ کے عنوان سے جاری اپنی تازہ رپورٹ میں بینک نے پیش گوئی کی کہ پاکستان کی موجودہ سالانہ شرح نمو جون 2019 کے اندازے سے 0.3 فیصد کم یعنی 2.4 فیصد ہے جو آئندہ مالی سال میں 3 فیصد اور مالی سال 2020 میں 3.9 فیصد تک پہنچ جائیگی۔اس کے ساتھ موجودہ مالی سال کے لیے عالمی شرح نمو میں 0.2 فیصد کی کمی جبکہ جنوبی ایشیائی خطے کی شرح نمو 1.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی۔ایک جانب جہاں بنگلہ دیش میں ترقی کی شرح لگائے گئے اندازوں سے بلند یعنی 7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے پاکستان کی شرح نمو سال 2020 میں 3 فیصد کی کمزور سطح پر رہنے کا امکان ہے کیوں کہ معاشی استحکام کی کوششیں سرگرمیوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔دوسری جانب بھارت میں معاشی سیکٹر کو درپیش مسائل کے باعث مالی سال 20/2019 میں شرح نمو 5 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔
شرح نمو

مزید :

صفحہ اول -