برطانوی ہائی کمشنر کی صدر مملکت سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش کیں

برطانوی ہائی کمشنر کی صدر مملکت سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش کیں

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور بطور ہائی کمشنر اپنی اسناد صدر مملکت کو پیش کی، ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات پر غور کیا گیا۔جمعرات کو ہونیوالی اس ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تعیناتی کے عرصے میں پاک برطانیہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے سب سے بڑے سفارتی مشن کی سربراہی اور پاکستان میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں 15 لاکھ برطانوی نژاد پاکستانی بستے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔

کرسچن ٹرنر

مزید : صفحہ اول


loading...