جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت، امریکہ کی کھلی دہشتگردی ہے: شیعہ اکابرین 

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت، امریکہ کی کھلی دہشتگردی ہے: شیعہ اکابرین 

  



پشاور (سٹی  رپورٹر)امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے رہنماوں نے امریکہ ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سیلمانی  اور دیگر افراد کی شہادتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا امریکہ بدترین دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے۔پورے عالم اسلام کو اس واقعے کی مذمت کرنی چاہئے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا،مجلس وحدت مسلمین  اور دیگر شیعہ تنظیموں کے اکابرین نے کہا  کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ امریکہ جیسی استعماری طاقتیں عالمی امن کے لئے خطرہ  ہیں جن کو نہ تو  انسانی حقوق کا کوئی پاس ہے  اور نہ بین القوامی سحدوں کا کوئی احترام ہے۔انہوں نے اسلامی ممالک کی تنظیم  او آئی سی کی بے بسی پر بھی افسوس کا اظہار کیا  اور کہا  او آئی سی  کسی بھی بحران  کے حل کے لئے کردار ادا ککرنے کے قابل نہیں ہے۔امامیہ جرگے  نے اعلان کیا کہ کل بروز جمعہ بعد نماز جمعہ  امریکی دہشت گردی کے خلاف  پر آمن احتجاج ریکارڈ کیا جائیگا۔

مزید : صفحہ اول