”یوکرین کا طیارہ غلطی سے لگنے والے ایرانی میزائل کی وجہ سے گرا“امریکہ نے ایران پر سنگین الزام عائد کر دیا

”یوکرین کا طیارہ غلطی سے لگنے والے ایرانی میزائل کی وجہ سے گرا“امریکہ نے ...
”یوکرین کا طیارہ غلطی سے لگنے والے ایرانی میزائل کی وجہ سے گرا“امریکہ نے ایران پر سنگین الزام عائد کر دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ بدھ کو ایران میں گرنے والا یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز کا جیٹ طیارہ غلطی سے لگنے والے ایرانی میزائل سے گرا ہے۔امریکہ کے متعدد اعلیٰ افسران نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک ایسی جگہ پرواز کررہا تھا جہاں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں اور ہوسکتا ہے کسی نے غلطی کردی ہو۔جس وقت یہ طیارہ گرا اس سے چند گھنٹے قبل ایران نے عراق میں موجود دو امریکی اڈوں پر میزائل فائر کیے تھے۔ایک امریکی جریدے نے پینٹاگن اور اعلیٰ خفیہ اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی خفیہ اہلکار بھی یہ ہی کہہ رہے ہیں کہ یوکرین کا جہاز روسی ساخت کے ’تور‘ میزائل لگنے سے تباہ ہوا۔

جمعرات کو ایران کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ 737 طیارہ جیسے ہی امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تہران سے اڑا تو اسے اچانک ایمرجنسی صورتحال کا سامنا ہوا، اور پھر وہ اڑنے کے کچھ ہی لمحوں بعد گرکر تباہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق طیارے کے عملے نے مدد کے لیے کوئی پیغام نہیں بھیجا اور جس وقت طیارہ گرا تو وہ واپس ائیرپورٹ کی جانب آنے کی کوشش کررہا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...