ہائیکورٹ میں ٹاپ10بدمعاشوں کی فہرست کیخلاف درخواستوں پرسماعت، پولیس نے ایسا کام کرڈالا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

ہائیکورٹ میں ٹاپ10بدمعاشوں کی فہرست کیخلاف درخواستوں پرسماعت، پولیس نے ایسا ...
ہائیکورٹ میں ٹاپ10بدمعاشوں کی فہرست کیخلاف درخواستوں پرسماعت، پولیس نے ایسا کام کرڈالا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کے خلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی تو پولیس نے ایسا کام کرڈالا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی تو پولیس نے20افراد کے نام دے دیئے جس پر عدالت نے کہاآپ نے ٹاپ ٹین کی لسٹ بنائی مگر نام 20 دے دیئے۔کیا اس طرح کی فہرستیں شائع کی جا سکتی ہیں ؟۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیامیڈیا کو بلا کر پولیس کارکردگی سے متعلق پوچھا جائے ؟عدالت کاکہنا تھا کہ پولیس کی کارکردگی یہ ہے کہ گھروں میں غیر قانونی چھاپے ماررہی ہے ،کیا پولیس کو اس طرح چھاپے مارنے کا اختیار ہے۔کیا پولیس شہریوں کو زندہ رہنے کا حق دے رہی ہے ؟عدالت نے کہاکیا اس کارکردگی پر چیف سیکرٹری یا آئی جی پنجاب کو بلا لیا جائے ؟عدالت کے حکم پر سرکاری وکیل نے رپورٹ پیش کر دی۔سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیاکہ یہ رپورٹ ہوم سیکرٹری پنجاب نے تیار کی تھی۔عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اورآئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے13جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور