دھوپ نکلتے ہی ایک مرتبہ پھر ملک بھرمیں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی لیکن یہ سلسلہ کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے اعلان کردیا

دھوپ نکلتے ہی ایک مرتبہ پھر ملک بھرمیں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی ...
دھوپ نکلتے ہی ایک مرتبہ پھر ملک بھرمیں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی لیکن یہ سلسلہ کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں، پہاڑوں پر شدید برفباری اور سردی کی پیشگوئی کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے، ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تیز مغربی ہواﺅں کا سلسلہ جمعہ کی رات بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور اتوار تک یہ سلسلہ ملک کے اکثرعلاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ تیز مغربی ہواو¿ں کے باعث ہفتہ سے سوموار کے دوران مزید بارش اوربرفباری کا امکان ہے، بارشوں سے گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، مالاکنڈ اورہزارہ ڈسٹرکٹ میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں طغیانی کا امکان ہے، متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اورحفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتہ اوراتوار کے روز بلوچستان میں تیزبارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی، اس دوران گوادر، کیچ، پنجگور، چاغی، کوئٹہ، مستونگ اور قلات میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے، تیز بارشوں کے باعث تربت، کیچ، پنجگور ، قلات، کوئٹہ اور ڑوب میں ہفتہ اور اتوار کے دوران طغیانی کا خد شہ ہے،

ہفتہ اور اتوار کو خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں بارش اورپہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جب کہ سندھ کے تمام اضلاع میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ہفتہ اور اتوار کو کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ ، ہرنائی ، زیارت اور پشین میں شدید برفباری ہونے کا امکان ہے جب کہ اتوار اور سوموار کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، کوہستان ، وادی نیلم ، باغ اور حویلی کے اضلاع میں بھی شدید برفباری متوقع ہے اور اس دوران مری ، گلیات میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -