شہزادہ ہیری اورمیگھن کے مجسمے بھی شاہی خاندان سے الگ کر دیئے گئے

شہزادہ ہیری اورمیگھن کے مجسمے بھی شاہی خاندان سے الگ کر دیئے گئے
شہزادہ ہیری اورمیگھن کے مجسمے بھی شاہی خاندان سے الگ کر دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے سبکدوش ہو گئے، وہ اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ کینیڈا میں ہیں، ملکہ برطانیہ نے شاہی اسٹاف کو مسئلے کا حل نکالنے میں مدد مانگ لی، مادام تساومیں شہزادہ ہیری اورمیگھن کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کر دیئے گئے۔برطانوی شاہی خاندان میں پھوٹ، شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ اور بیٹے کو لے کر الگ ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم کے چھوٹے بھائی کرسمس سے کینیڈا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔شہزادے نے اپنے فیصلے سے شاہی خاندان کو براہ راست آگاہ نہیں کیا، ملکہ کو ہیری کے فیصلے کا ٹی وی پر خبروں سے پتا چلا۔ ملکہ نے شاہی عملے کو مسئلے کے حل کے لیے مدد کا کہا ہے۔ادھر مادام تساﺅمیں پرنس ہیری اور میگھن کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس ولیم نے ہیری کو خبردار کیا تھا کہ وہ میگھن سے شادی میں جلدی نہ کریں۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی ارب پتی نے شہزادہ ہیری کو چھٹیاں گزارنے کے لیے 11 لاکھ ڈالرمالیت کا گھر دیا ہے۔ شہزادے کی سیکیورٹی پراب بھی برطانوی عوام کو 6 لاکھ پاﺅنڈ سالانہ خرچ کرنا پڑیں گے۔برطانوی میڈیاکا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہی خاندان کےسابق محافظ نے شہزادہ ہیری کو خبردار کیا کہ ہے کہ وہ لیڈی ڈیانا سے سبق سیکھیں کیونکہ ان کی موت کم سیکورٹی کی وجہ سے ہوئی تھی۔

مزید :

برطانیہ -