مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے سے تیل کی قیمت گرگئی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے سے تیل کی قیمت گرگئی
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے سے تیل کی قیمت گرگئی

  



ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرق وسطیٰ میں امریکااور ایران میں جاری کشیدگی کی شدت کم ہونے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی کم ہوگئیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے آمنے سامنے آنے کے بعد تیل کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا تھا تاہم اب شدت کم ہونے سے عالمی منڈی میں کام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق برینٹ کرووڈکی قیمت میں بیس سینٹ کی کمی ہوئی ہے

رائٹرز کے مطابق تیل کی قیمت واپس اسی جگہ پہنچ گئی ہے جہاں گزشتہ جمعہ کوایرانی جنرل سلیمانی کے قتل سے پہلے تھی۔امریکا کی جانب سے جنرل سلیمانی کے قتل اور پھر اس پر ایران کے جواب نے قیمتوں میں تین ڈالر فی بیرل سے بھی زیادہ اضافہ کردیا تھا۔اگرچہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا رسک ابھی بھی ہے تاہم اب صورتحال بظاہر کچھ نارمل محسوس رہی ہے اس لئے قیمتوں میں بھی استحکام نظرآرہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا /بزنس