عمران نوجوانوں کی امید،انہیں ہنر مند بنانا وزیراعظم کا مشن ہے،فردوس عاشق اعوان

عمران نوجوانوں کی امید،انہیں ہنر مند بنانا وزیراعظم کا مشن ہے،فردوس عاشق ...
عمران نوجوانوں کی امید،انہیں ہنر مند بنانا وزیراعظم کا مشن ہے،فردوس عاشق اعوان

  



ٓاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ’عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں ،انہیں ہنر مند بنانا وزیراعظم کا مشن ہے۔30 ارب روپے کا ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور انہیں باصلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم و تربیت اور ٹیکنالوجی کی مہارت سے لیس کرکے عصری تقاضوں کے ہم پلہ بنائے گا‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا’نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردارہے۔ عمران خان نے اپنے وژن،ثابت قدمی اور نظریہ سے نوجوانوں کو متاثر کیا۔ نوجوان پاکستان میں بدعنوانی اور موروثی خاندانی سیاست سے بیزار تھے۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا’ملکی تاریخ میں پہلی بار 70 مدارس میں ہنرمند بنانے اور فنی تعلیم کا اہتمام کیا گیاہے۔پہلی حکومت ہے جو مدارس کے بچوں کیلئے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں تکنیکی وفنی مہارت سے بھی آراستہ کرے گی۔ اس طرح ان نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے‘۔

فردوس کے مطابق نیشنل ایکریڈیشن کونسل کا قیام ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے معیار میں اہم ثابت ہوگا۔پیشہ ورانہ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے 75 سمارٹ کلاس رومز اور دوست ممالک کے تعاون سے 5 سنیٹرز آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...