”سکون کی زندگی صرف قبر میں ہوتی ہے“وزیراعظم عمران خان کے بیان پر سوشل میڈ یا صارفین کے دلچسپ تبصرے

”سکون کی زندگی صرف قبر میں ہوتی ہے“وزیراعظم عمران خان کے بیان پر سوشل میڈ یا ...
”سکون کی زندگی صرف قبر میں ہوتی ہے“وزیراعظم عمران خان کے بیان پر سوشل میڈ یا صارفین کے دلچسپ تبصرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سکون کی زندگی قبر میں ہوتی ہے ،اس بات پر سوشل میڈ یا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ،گزشتہ روز اسلام آباد میں ’ہنرمند پاکستان‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بچپن میں پڑھتے تھے کہ ’اس کے بعد وہ ہنسی خوشی زندگی گزارنے لگے‘ تو یہ بات صرف ’فیری ٹیلز‘ یعنی کہانیوں میں ہوتی ہے، اصل زندگی میں ایسا چیز نہیں ہوتی۔ جو سکون کی زندگی ہے وہ صرف قبر میں ہی ہوتی ہے۔‘
اس بات پر سوشل میڈ یا پر خوب تبصرے ہوئے ۔
ایک صارف نے کہا خود تو ان کو سکون حریم شاہ کی گود میں ملتاہے اور ہمیں بتا یا جا رہا ہے کہ سکون صرف قبر میں ہے


حنا بٹ نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں سے سکون صرف قبر میں ہے کا سفر آپ کو کیسا لگا ؟


نصیر محمند نے کہا اب تما م پاکستانیوں کو پرسکون کرنے کے لیے قبر تک پہنچا کردم لیں گے ۔


نائلہ نے کہاکہ حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی ،قبر میں ہی سکون ملے گا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -