معروف پاکستانی اینکر پرسن منیب فاروق کے اعزاز میں تقریب‎

معروف پاکستانی اینکر پرسن منیب فاروق کے اعزاز میں تقریب‎
معروف پاکستانی اینکر پرسن منیب فاروق کے اعزاز میں تقریب‎

  



ریاض (وقار نسیم وامق ) سعودی عرب میں معروف پاکستانی اینکر پرسن منیب فاروق کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارت خانہ پاکستان کے ہیڈ آف چانسری عمر منظور ملک سمیت سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی ،سعودی دارالحکومت ریاض میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور حلقہء فکروفن کے چیئرمین شیخ سعید احمد کی جانب سے اینکر پرسن منیب فاروق کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی کے سیاسی، سماجی و ادبی افراد نے شرکت کی اس موقعہ پر منیب فاروق نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی کیمونٹی اتنی متحرک ہے میڈیا کے کردار کے حوالے سے منیب فاروق کا کہنا تھا کہ میڈیا نے اپنا کردار بہت احسن انداز میں ادا کر رہا ہے مگر کہیں کچھ خرابیاں ہیں تو انہیں دور کرکے میڈیا کے کردار کو مزید موثر بنایا جاسکتا ہے ۔

تقریب سے شیخ سعید احمد چوہدری سجاد اور دیگر نے منیب فاروق کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی اور ان کی صحافتی کارکردگی کو بھی خوب سراہا تقریب میں معروف نعت خواں محمد اصغر چشتی نے ہدیہ نعت پیش کیا، حلقہ فکروفن کے سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق نے اشعار پیش کئے جبکہ صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اپنی کتاب خوشبو کے جھونکے کا تحفہ منیب فاروق کو پیش کیا.

مزید : عرب دنیا