”مریم نواز نے خواجہ آصف کی کلاس لینے کے لیے یہ کام کیا“اینکر پرسن صابر شاکر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

”مریم نواز نے خواجہ آصف کی کلاس لینے کے لیے یہ کام کیا“اینکر پرسن صابر شاکر ...
”مریم نواز نے خواجہ آصف کی کلاس لینے کے لیے یہ کام کیا“اینکر پرسن صابر شاکر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکر پرسن صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کی کلاس لینے کے لیے مختلف اراکین اسمبلی سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ خواجہ آصف کی طبیعت صاف کرنی ہے ۔

ؒنجی نیوز چینل اے آ ر وائی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف ن لیگ کا وفادار ہے اگر اسے دیوار سے لگانے کی کوشش کریں گے تو وہ بولیں گے ، خواجہ آصف نے مریم نواز کے میڈیا سیل کو بے نقاب کیا ہے۔اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ جب تک ن لیگ کی حکومت تھی مریم نواز سوشل میڈیا کارکن کو یقین دلاتی رہیں کہ آپ مستقل ملازم ہیں، آپکو جہاں سے تنخواہیں آرہی ہیں وہاں سے ملتی رہیں گی۔ یہ سب کے سب گھوسٹ ملازمین تھے۔ ان میں سے بہت سے چھوڑگئے ہیں باقی جو بچے ہیں انہیں تنخواہیں یا تو کچھ بزنس مین دے رہے ہیں یا کچھ میڈیا ہاوسز دے رہے ہیں۔صافر شاکر نے کہا کہ اگر آپ کہیں گے کہ ووٹ کو عزت دو تو وہ ووٹ کو عزت دو کے حق میں کمپین چلادیں گے، اگر آپ کہیں گے کہ بوٹ کو عزت دو تو وہ بوٹ کو عزت دو کے حق میں کمپین چلادیں گے۔

مزید : قومی


loading...