لاہور بار ایسوسی ایشن نے مبشر لقمان کے بار میں داخلے پر پابندی عائد کردی

لاہور بار ایسوسی ایشن نے مبشر لقمان کے بار میں داخلے پر پابندی عائد کردی
لاہور بار ایسوسی ایشن نے مبشر لقمان کے بار میں داخلے پر پابندی عائد کردی

  



لاہور( ویب ڈیسک) لاہور بار ایسوسی ایشن نے ” فواد چوہدری کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے“ پر اینکرمبشر لقمان کے لاہور بار میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں صدر لاہور بار عاصم چیمہ نے کہا آزادی اظہار کے غلط استعمال سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ جب تک وہ معزز رکن بار اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے بے سروپا الزامات پر تحریری معافی نہیں مانگتے اور اسے نشر نہیں کرتے وہ بار کا رخ نہ کریں ورنہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...