قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کے قرآن پاک اٹھانے پر حکومتی رد عمل بھی سامنے آگیا

قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کے قرآن پاک اٹھانے پر حکومتی رد عمل بھی سامنے ...
قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کے قرآن پاک اٹھانے پر حکومتی رد عمل بھی سامنے آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اے این ایف ایک خود مختار ادارہ ہے اور وہ کسی دباو کے بغیر اپنا کام کررہاہے ،اس ادارے کو ٹارگٹ کیا جار ہا ہے ،پیر کو شہر یار آفریدی اسمبلی میں اینٹی نار کاٹکس فورس کا موقف پیش کریں گے۔قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ کے خطاب کے بعد رد عمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ان کی پارٹی کی قیادت پر قتل کے الزامات لگتے آئے ہیں، ماڈل ٹاو¿ن میں 14 خواتین اور بچوں کی لاشیں ہم نے خود دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے مسائل کے لیے اسمبلی بھیجا اور یہ اپنے لیے آواز اٹھاتے ہیں، ہر بندہ کرپشن اور منشیات پر آ کر بات کرے گا تو قانون سازی کہاں جائے گی۔مراد سعید نے کہا کہ ان کے کہنے پر جن کا قتل عام ہوا وہ کہاں جائیں گے۔

مزید : قومی


loading...