کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اسے کم کرنے کی کوشش کریں گے،شاہ محمود کی نئے ایرانی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اسے کم کرنے کی کوشش کریں گے،شاہ محمود کی نئے ...
کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اسے کم کرنے کی کوشش کریں گے،شاہ محمود کی نئے ایرانی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایران سفیر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیاہے۔شاہ محمود نے کہا پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے بھرپور کردار ااداکرے گا۔خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات میں ایران ،امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ تاریخی، مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد نہیں ہے۔پاکستان ،خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال پرخطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت اور اس کے بعد ایرانی ردعمل نے صورتحال کو گھمبیر کیا ہوا ہے۔ خطے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے امکانات پائے جاتے ہیں جن پر دنیا بھر میں تشویش کااظہارکیاجارہاہے۔

مزید : قومی


loading...