شاہی خاندان سے اختلافات،میگھن مارکل بیٹے کو لے کرکینیڈا چلی گئیں

شاہی خاندان سے اختلافات،میگھن مارکل بیٹے کو لے کرکینیڈا چلی گئیں
شاہی خاندان سے اختلافات،میگھن مارکل بیٹے کو لے کرکینیڈا چلی گئیں

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی شاہی خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے۔ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ واپس کینیڈا چلی گئیں۔ برطانوی ٹی وی سکائی نیوز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ڈچز کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ میگھن مارکل اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ کینیڈا چلی گئی ہیں۔

میگھن اور ہیری کرسمس کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد منگل کو ہی لندن پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی شاہی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں تاہم اب وہ اپنے بیٹے کو لے کر واپس کینیڈا چلی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق میگھن اور آرچی وہاں ایک آیا کے ساتھ قیام کریں گے۔

میگھن ایک ایسے وقت میں واپس گئی ہیں جب شاہی خاندان ہیری کو ان کا شاہی حیثیت سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا کہہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور میگھن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 'سینئر' شاہی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کریں گے۔ایک بیان میں برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکہ کے درمیان گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تاہم وہ ملکہ

برطانیہ، دولت مشترکہ، اور شاہی خاندان کی سرپرستی میں اپنے فرائض کی انجام دہی اور ان کا احترام کرتے رہیں گے۔

انسٹا گرام پر لکھی طویل پوسٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ جغرافیائی توازن ہمیں اپنے شاہی روایت کی تعریف کے ساتھ اپنے بیٹے کی پرورش کرنے کے قابل بنائے گا جس میں وہ پیدا ہوا تھا، اور ساتھ ہی ہمارے اہل خانہ کو اگلے باب پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جس میں ہمارے نئے خیراتی ادارے کا آغاز بھی شامل ہے۔‘

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیری اور میگھن کے اس فیصلے سے شاہی خاندان کو دکھ پہنچا ہے۔اور شاہی خاندان نے مایوسی کااظہارکیاہے۔

بکنگھم پیلس کی خاتون ترجمان کاکہنا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز کے ساتھ ان کے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے پر بات چیت ’ابتدائی مرحلے میں‘ تھی۔ انھوں نے مزید کہاکہ ’ہم ان کے مختلف انداز اختیار کرنے کی خواہش کو سمجھتے ہیں، لیکن یہ پیچیدہ معاملات ہیں جن پر کام کرنے میں وقت لگے گا۔‘

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی /برطانیہ /تفریح