”میں حارث رﺅف کو نہیں جانتا تھا اور جب انہیں پہلی مرتبہ دیکھا تو۔۔۔“ میکس ویل نے حارث رﺅف سے متعلق معلومات کہاں سے اکٹھی کیں؟ دلچسپ انکشاف کر دیا

”میں حارث رﺅف کو نہیں جانتا تھا اور جب انہیں پہلی مرتبہ دیکھا تو۔۔۔“ میکس ...
”میں حارث رﺅف کو نہیں جانتا تھا اور جب انہیں پہلی مرتبہ دیکھا تو۔۔۔“ میکس ویل نے حارث رﺅف سے متعلق معلومات کہاں سے اکٹھی کیں؟ دلچسپ انکشاف کر دیا

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅف بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی دکھا کر داد سمیٹنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اپنی کارکردگی سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے اور اب قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات بھی خاصے روشن ہو گئے ہیں۔ حارث رﺅف نے ابھی تک پاکستان کی نمائندگی نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ بگ بیش لیگ میں شمولیت سے پہلے انہیں بہت کم لوگ جانتے تھے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر اور میلبورن سٹارز کے کپتان گلین میکس ویل بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں حارث رﺅف کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں حارث رﺅف کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا، میں نے پہلی مرتبہ میچ والے دن حارث رﺅف کو دیکھا اور اپنے ساتھیوں سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پھر میں نے گوگل پر حارث رﺅف سے متعلق تفصیلات دیکھیں۔

مزید : کھیل


loading...