چیف جسٹس کی فخر الدین جی ابراہیم کی قبر پر حاضری

چیف جسٹس کی فخر الدین جی ابراہیم کی قبر پر حاضری
چیف جسٹس کی فخر الدین جی ابراہیم کی قبر پر حاضری

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے مرحوم جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی قبر پر حاضری دی،اس موقع پر انہوں نے قبر پر پھول رکھے اوران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر، چیف الیکشن کمشنر اور جج فخرالدین جی ابراہیم حال ہی میں انتقال کرگئے ہیں۔ان کے ایصال ثواب کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے میوہ شاہ قبرستان میں ان کی قبر پر حاضری دی۔چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات بھی درج کئے جس میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،اس عظیم انسان کے ہم شکرگزارہیں۔چیف جسٹس نے مرحوم کے بیٹے زاہد فخرالدین جی ابراہیم سے تعزیت بھی کی۔

مزید : قومی