ایرانی سفیر سے ملاقات کے بعد شاہ محمودکاعراقی وزیرخارجہ کو فون،کشیدگی میں کمی کیلئے مشاورت پر اتفاق

ایرانی سفیر سے ملاقات کے بعد شاہ محمودکاعراقی وزیرخارجہ کو فون،کشیدگی میں ...
ایرانی سفیر سے ملاقات کے بعد شاہ محمودکاعراقی وزیرخارجہ کو فون،کشیدگی میں کمی کیلئے مشاورت پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی سفیر سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیر خارجہ محمد علی الحکیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔اس دوران دونوں رہنماوں نے ایران امریکہ کشیدگی سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاخطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے، خطہ کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ وزیرخارجہ کامزید کہنا تھا کہ فریقین کو معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔بات چیت کا ماحول پیدا کرنے کیلئے کشیدگی میں کمی لانا ہو گی۔رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی کےلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات میں ایران ،امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ تاریخی، مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد نہیں ہے۔پاکستان ،خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال پرخطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں۔

Courtesy PTV
Courtesy:@PTVNewsOfficial

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ انہوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران ، سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو دور کیاجاسکے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -