”پی ایس ایل کے میچ پاکستان میں ہو تو رہے ہیں لیکن اب۔۔۔“ جاوید میانداد نے پی سی بی آگاہ کر دیا

”پی ایس ایل کے میچ پاکستان میں ہو تو رہے ہیں لیکن اب۔۔۔“ جاوید میانداد نے پی ...
”پی ایس ایل کے میچ پاکستان میں ہو تو رہے ہیں لیکن اب۔۔۔“ جاوید میانداد نے پی سی بی آگاہ کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو فکسنگ سے پاک رکھنے کیلئے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مبارکباد کا مستحق ہے لیکن اسے فکسنگ سے پاک رکھنے کیلئے بھی ذمہ داری اٹھانا ہو گی اور معاملات کی کڑی نگرانی کرنا پڑے گی۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد سے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے اور نوجوان کرکٹرز کو ملکی شائقین کے سامنے ایکشن میں آنے کا موقع ملے گا جبکہ انٹرنیشنل سٹارز کیساتھ کھیلتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں بھی نکھار آئے گا۔

مزید : کھیل