پاکستان ریلوے کتنی ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹر دینے کو جارہی ہے؟ شیخ رشید نے حیران کن اعلان کردیا

پاکستان ریلوے کتنی ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹر دینے کو جارہی ہے؟ شیخ رشید نے حیران ...
پاکستان ریلوے کتنی ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹر دینے کو جارہی ہے؟ شیخ رشید نے حیران کن اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اضاخیل میں ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے کہا گیارہ ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ 11ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جارہے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہاکہ  پانچ سال میں ایم ایل ون بنائیں گے۔ایم ایل ون شروع ہونے سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گاکیونکہ ایم ایل ون کے معاہدے میں یہ بات شامل ہے کہ اس پر کام کرنے والی بانوے فیصد لیبر پاکستان سے ہوگی۔انہوں نے کہا پاکستان ریلوے کو رجسٹرزسے نکال کر جدت پر لے آئے ہیں۔دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں رائل پام پر ٹینڈر خریدرہی ہیں۔

مزید :

قومی -