’شیخ رشید صاحب جس طرح آپ اپنی گاڑی کا خیال رکھتے ہیں ایسے ہی۔۔۔‘عمران خان بھرے جلسے میں وزیرریلوے کوہدایت کردی

’شیخ رشید صاحب جس طرح آپ اپنی گاڑی کا خیال رکھتے ہیں ایسے ہی۔۔۔‘عمران خان ...
’شیخ رشید صاحب جس طرح آپ اپنی گاڑی کا خیال رکھتے ہیں ایسے ہی۔۔۔‘عمران خان بھرے جلسے میں وزیرریلوے کوہدایت کردی

  



نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ریلوے عام آدمی کی سہولت کا ادارہ ہے اس لئے اسے نظرانداز کیاگیا۔انہوں نے نوشہر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان ریلوے کا ایسے خیال رکھیں جیسے وہ اپنی گاڑی کا خیال رکھتے ہیں اور اسے چلاتے ہیں۔نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہااضاخیل ڈرائی پورٹ 2006سے بنا ہواتھا،لیکن اسے نظر انداز کیاگیا۔۔انہوں نے بتایا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ سے نوشہرہ کے لوگوں کو فائدہ ہوگااور تجارت بڑھے گی۔

وزیر اعظم نے کہا ایم ایل ون سے پاکستان میں انقلابی تبدیلی آئےگی،چین ریلوے ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے۔عمران خان نے کہا انگریز پاکستان کو ریلوے کازبردست نظام دے کر گیاان کے جانے کے بعد پٹڑیاں کم ہوتی گئیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ عام آدمی کی سہولت کیلئے بنایا گیا ادارہ ہے۔پاکستان میں حکومتیں خاص طبقے کے لیے آئیں،ملک میں امیر اور غریب کےلئے الگ نظام تھا،

ریلوے غریب طبقے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا یہ بہت اچھی خبرہے کہ ریلوے کا خسارہ کم ہو رہاہے، ریلوے سے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ ارب روپے اضافی کمائے گئے۔انہوں نے کہا ریلوے کو اس طرح کاادارہ بنائیں کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقابلہ کرے۔کوئی سفارشی کلچر نہ ہو۔کوئی بھی کرپشن کرے عوام بتائے اس پر میرا کام ہے کہ اس بدعنوان شخص کیخلاف کام کرے۔

انہوں وزیر ریلوے سے کہا جس طرح آپ اپنی گاڑی چلاتے ہیں اس کا خیال رکھتے ہیں ایسے ہی پاکستان ریل کا خیال کریں۔انہوں نے کہا ریلوے کی جس اراضی پر قبضے تھے وہ ختم کردیئے گئے ہیں۔ اربوں کی سرکاری زمینیں واگزار کرالی گئی ہیں۔آئندہ ہفتے قوم کو بتائیں گے کہ کتنی قومی دولت قبضے چھڑوا کرواپس بچا لی گئی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ پینسٹھ سالوں سے اوپر والوں کیلئے نصف جبکہ پچھتر سے زیادہ عمر کے لوگوں کا سفر مفت ہے۔انہوں نے لوگوں کو ترغیب دی کہ وہ ٹرین پر سفر کریں۔ریلوے اسٹیشنز پر خواتین کیلئے مخصوص اسٹالز لگائے جائیں گے جس سے ضرورتمند خواتین کو روزگار ملے گا۔

رواں سال پچاس لاکھ گھر بنائیں گے جنہیں ایک تنخواہ دار شخص قسطوں پر خریدسکے گا۔اس منصوبے سے مزید چالیس صنعتیں چلیں گی۔ ان صنعتوں اور بند انڈسٹری کو آپریشنل کرنے کیلئے نیا پروگرام لارہے ہیں جس سے لوگوںکو روزگار ملے گا۔

عمران خان نے کہا ایسے کارڈ متعارف کروانے جا رہے ہیں جس کی مدد سے لوگوں کو پیسے نہیں بلکہ مہینہ بھر کا راشن ملے گا۔دوہزار بیس میں تمام تر توجہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور پسے ہوئے طبقات کو اوپر اٹھانے پر صرف کی جائے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...